مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / چیرمین آئی ڈیپ بورڈ ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آئی ڈیپ بورڈ کا 69 واں اجلاس

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کی تعمیر کے لیے سب سی کم بولی دینے والی فرم طاہر بلڈرز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی اجازت دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):2024صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / چیرمین آئی ڈیپ بورڈ ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آئی ڈیپ بورڈ کا 69 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او آئی ڈیپ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، آئی اینڈ سی، سی اینڈ ڈیبلیو، پی اینڈ ڈی، ہاوسنگ اینڈ پپلک ہیلتھ، زراعت، کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر سرگودھا نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ڈیپ کے نو ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا.سی او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد کو بریفنگ دی. اجلاس میں آئی ڈیپ کے گریڈ 2 تا 4 کے افسران کی تنخواہ میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیک بینک گارنٹی جمع کروانے پر آر ایم ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایکشن اور رقم وصولی کا فیصلہ کیا گیا اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کی تعمیر کے لیے سب سے کم بولی دینے والی فرم طاہر بلڈرز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی. آئی ڈیپ کی نئی پروکیورمنٹ کمیٹی بنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ کاہنہ کاچھا میں 13.7 ایکڑ پر اعلی معیارکی فش مارکیٹ بنانے کے لیے آئی ڈیپ کو کام کروانے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات/چیئرمین آئی ڈیپ ملک صہیب احمد بھرتھ نے آئی ڈیپ کو تعمیراتی پروجیکٹس کو جلد مکمل کروانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بہترین اور اعلی معیار کے انفراسٹرکچر بنانے کے لیے کوشاں ہیں.وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے آئی ڈیپ کے ملازمین کے لیے متعلقہ حکام کو سروس رولزبنانے کی بھی ہدایات دیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button