الحمراء میں طنز و مزاح کی بے ساختگی کے چشمے پھونٹیں گے۔
مزاح نگار معاشرہ کو ذہنی و جذباتی طور پر ہم آہنگ و پُرسکون اور یک رنگ بناتے ہیں۔سربراہ الحمراء سارہ رشید
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید نے عالمی شہرہ آفاق ادیب،دانشور اور مزاح نگار عطاء الحق قاسمی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی ادبی وثقافتی ترقی و خوشحالی کے ممکنہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔سارہ رشید نے طنز و مزاح کو معاشرہ کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمراء طنز و مزاح کی نشستوں کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے،اس سلسلے کی پہلی تقریب 4جولائی کو ہوگی جس می صدار ت عطا ء الحق قاسمی کریں گے۔ مسکراہٹوں سے بھرپور نشست ”چلوں پھر سے مسکرائیں“ میں نامور مزاح نگار حسین شیرازی،شاہد ظہیر،گل نوخیز اختر،ناصر ملک اور سلیم مرزا اپنے مزاح پارے پیش کریں گے۔واضح رہے ہماری دھرتی نے بہت کمال کے مزاح نگار پیدا کئے جن میں پطرس بخاری، شفیق الرحمن، کرنل محمد خان، سید ضمیر جعفری، ابن انشاء، امتیاز علی تاج، مشتاق احمد یوسفی، عطاء الحق قاسمی و دیگر کا کام ہماری زبان وادب کا سرمایہ افتخار ہے۔الحمراء اپنے مزاح نگاروں کو سنہری الفاظ میں یاد کرئے گا اور تقریب ”چلو پھر سے مسکرائیں“ کو انکو زبردست انداز میں خراج عقید ت پیش کیا جائے گا۔