لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،254 ویں روز 4.94 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 254 ویں روز75 نادہندگان سے 4.94 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے 0.71 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 0.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 18 نادہندگان سے 1.04 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی 1 نادہندہ سے 0.01 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 9 نادہندگان سے 1.09 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی4 نادہندگان سے 0.53 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے 0.34 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی 8 نادہندگان سے 0.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 254 روز سے جاری مہم کے دوران 106249 ڈیفالٹرز سے 3 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15418 نادہندگان سے 467.25 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14038 نادہندگان سے 728.94 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12215 نا دہندگان سے 468.12 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 6327 نادہندگان سے 171.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9297 نادہندگان سے 266.01 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12398 نادہندگان سے466.93 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16694 نادہندگان سے 209.81 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19862نا دہندگان سے 471.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔