کاروبار

حکومت نے پہلے سودنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے تاریخ ساز اقدامات کئے‘چوہدری شافع حسین

مختصر ترین مدت میں آٹا، گھی، چکن، سبزیوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ‘ وزیر صنعت و تجارت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کوٹ بیلہ گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی ورکرز نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات اور علاقے کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے 100دنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث مہنگائی 30فیصد کی شرح سے کم ہوکر 11.8فیصد پر آئی، مختصر ترین وقت میں آٹا، گھی، چکن، سبزیوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشئل کموڈیٹز ایکٹ 2024نافذ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں -حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں اور اب پنجاب ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، نئی انڈسٹریل اسٹیٹ،فرنیچر کالج اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بنے گا، چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں گجرات کو ترقی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنائیں گی- صوبائی وزیر صنعت و تجارتچوہدری شافع حسین نے کوٹ بیلہ گجرات کے ترقیاتی مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی. ملاقات کرنیوالوں میں چوہدری ندیم اسلم، چوہدری نعیم اسلم، چوہدری خرم شہزاد، صوفی ممتاز اکبر اور دیگر شامل تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button