صحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے ڈپٹی سپیکر مسٹر فل ریموس کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب کی تربیت یافتہ نرسیں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے ڈپٹی سپیکر مسٹر فل ریموس کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وفد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ایڈیشنل ڈی جی نرسنگ فرزانہ موجود تھیں۔ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے وفد میں انجیلا ریموس، الیس بروک، کرسٹیئن ماکاریئو، میگیئول مینا، اطہر ترمذی، روساریو، ڈاکٹر اعجاز احمد، امتیاز راہی، ڈاکٹر خالد محمود، رخسانہ محمود، ڈاکٹر پرویز اقبال، طارق خان، اشفاق احمد، عامر میمن، افتخار سعید، ڈاکٹر سعدیہ طاہر، امتیاز پیرزادہ، نعیم ہارون، عمران راشد، سلیمان راشد، ہارون راشد، فراز نصیر اور نعیم اختر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وفد کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے درمیان نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے معاہدہ کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ سپیشل سیکرٹری راجہ منصور اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف نے اس موقع پر محکمہ صحت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے وفد کو محکمہ صحت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی قیادت میں بہت سیکھا۔ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کو سب سے زیادہ بجٹ دیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب کی تربیت یافتہ نرسیں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان مسٹر فل ریموس نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ساتھ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button