جنرل

"واجبات جمع کرائیں، ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ”

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آ ف جرمنی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے۔ سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا اور ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ چئیرمین سی ڈی اے نے الاٹیوں کونیلامی میں خریدی گئی جائیدادوں کے بقایاجات آج رات 12 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ بصورت دیگر بقایا جات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے واجبات جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات و نوٹسسز متعدد بار واجبات اقساط ادا کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔ متعلقہ حکام نے چئیر مین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسسز و اشتہارات کے باوجود اپنے واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اخبار اشتہارات اورنوٹسسز قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے دئے گئے ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button