مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا عوام کی آسانی کیلئے احسن اقدام، دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع

پنجاب بھر کے لاکھوں نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، مریم کی دستک پروگرام کی سروسز10سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہوچکا: مریم نوازشریف

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔عوام کی آسانی کے اس احسن اقدام سے پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔مریم کی دستک پروگرام کی سروسز 10 سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی۔دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے۔دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بمعہ انٹرنیٹ ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا۔میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button