
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور ریجن کے 18 کانسٹیبلز کو آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا
غازی میڈل حاصل کرنے والوں میں رحیم یار خان کے 15، بہاولنگر کے 02 بہاولپور کا 01 اہلکار شامل،
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر جوانوں کی ہمت اور بہادری ہی محکمہ پولیس کی اصل طاقت ہے، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ وردی کا حق خون سے ادا کرنے والے جوانوں کی شجاعت اور بہادری کے تہہ دل سے معترف ہیں، غازی جوانوں کی حوصلہ افزائی اور جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے تمام جوانوں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر درج کئے گئے ہیں، خصوصی غازی میڈلز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ انہیں غازی پیکچ کی مراعات بھی دی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرض شناس اور بہادر جانباز افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی احسن روایت ہے جس کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں غازی افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور ریجن کے 18 کانسٹیبلز کو آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا،غازی میڈل حاصل کرنے والوں میں رحیم یار خان کے 15، بہاولنگر کے 02 بہاولپور کا 01 اہلکار شامل ہیں، شر پسند عناصر کے راکٹ لانچر حملہ میں شدید زخمی ہونے والے رحیم یار خان پولیس کے 06 جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا گیا،ملزمان کی فائرنگ میں بینائی سے محروم اور معذور ہونے والے کانسٹیبل عدیل جمیل کی غازی میڈل سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بینائی سے محروم کانسٹیبل عدیل کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔ غازی منتخب ہونے والے جوانوں میں ضلع رحیم یار خان سے ہیڈ کانسٹیبلان محمد جمیل، الطاف حسین، کلیم اللہ، کانسٹیبلان محمد آصف،محمد نوید، منیر احمد، محمد عمران تبسم، عبدالرزاق، عبدالطیف، محمد عدیل جمیل، عماراحسن،سیف اللہ، شیر باز، دانیال اسلم، شہباز سلیم بہاولنگر ضلع سے گلاب علی، راشد محمود جبکہ بہاولپور سے کانسٹیبل شاہد بشیر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ گذشتہ برس سے اب تک02 ہزار سے زائد غازی جوانوں کے علاج و حوصلہ افزائی پر 13 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی جوانوں کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا، بچوں سے اظہار شفقت بھی کیا۔ غازی جوانوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس کے زخمیوں کو غازی قرار دینا، میڈلز و سہولیات کا اجراء آئی جی پنجاب کا تاریخی اقدام ہے،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ، ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور اے ایس پی ٹاؤن شپ لاہور سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔