مشرق وسطیٰ

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فالو اپ آر پی اوز کانفرنس

افسران کا وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب پولیس پر اعتماد، اپنی فرنٹ لائن فورس قرار دینے پر اظہار تشکر،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک سے صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، پنجاب پولیس افسران

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں فالو اپ آر پی اوز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزسمیت سینئر افسران نے شرکت کی، پولیس افسران نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب پولیس پر اعتماد کے اظہار اور اپنی فرنٹ لائن فورس قرار دینے پر اظہار تشکر کیا۔ سینئر پولیس افسران نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک سے صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کارکردگی کے بنیادی عشاریہ (کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) سسٹم کے پیش نظر پولیس ورکنگ میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس، انسداد جرائم، سروس ڈیلیوری کے لئے مزید جوش و جذبے سے کام کریں، کرائم پاکٹس، نوگو ایریا، سمگلنگ، منشیات فروشی، شدت پسندی کے خلاف بھرپور ایکشن لیں، دوران کانفرنس آئی جی پنجاب کا محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، آر پی اوز، ڈی پی اوز کی محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہے، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز، اداروں کے تعاون سے ملک اور امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، دوران اجلاس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، سروس ڈیلیوری پراجیکٹس و سہولیات کی اپ گریڈیشن کے امور زیر غور آئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سمارٹ پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز سمیت تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بروقت مکمل کریں، پولیس فورس، انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کے اقدامات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ، ڈی آئی جیز، سی ٹی او لاہور، سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button