صحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صوبہ بھر میں بارشوں کی صورتحال کے حوالے سے جنکاری.

ڈائریکٹرجنرل عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے مون سون بارشوں اور دریاؤں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹرجنرل عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صوبہ بھر میں بارشوں کی صورتحال کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں طوفانی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر عوام کیلئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تمام محکمہ جات، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن آفات سے بچاؤ میں انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ ممکنہ سیلابی خطرے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ولنرایبل اضلاع میں پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ صوبے بھر کے ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button