جنرل

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی کیتھیڈرل چرچ آمد

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا، "مذہبی اقلیتوں کے لیے پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات قابل تعریف ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر اقلیتی امور، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آج کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اور بشپ آف لاہور، ندیم کامران سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں گرجا گھروں کی تزئین و آرائش سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بشپ آف لاہور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "بلا شبہ، مریم نواز مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنا رہی ہیں۔” انہوں نے پنجاب حکومت کی سو دن سے زائد کی کارکردگی کو بھی سراہا اور مسیحی برادری کے لیے صوبائی وزیر کی کاوشوں کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نارووال میں دو گرجا گھر ، سالویشن آرمی کا چرچ اور کیتھولک چرچ پر بہت جلد کام شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ قصور اور لاہور میں مسیحی ماڈل بستیوں کا قیام عمل میں لانے کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے ۔مسیحی نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے ساتھ اسکالر شپس میں نمایاں اضافہ ممکن بنا رہے ہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ملکر مزید ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
بشپ آف لاہور نے ایسٹر گرانٹ اور ڈیویلپمنٹ اسکیموں کے عمل کی تعریف کی اور گرجا گھروں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان میں لازوال خدمات ہیں اور انہوں نے امن قائم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا، "مذہبی اقلیتوں کے لیے پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، "مذہبی سیاحت کے فروغ میں گرجا گھروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور گرجا گھروں سے ہمیشہ امن کا پیغام دیا گیا ہے۔”
بشپ آف لاہور نے صوبائی وزیر کے لیے دعائے خیر کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "ترقی کے سفر میں پوری مسیحی قوم آپ کے سنگ کھڑی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button