کاروبار

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 465ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے137 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ26کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9 کمرشل،14زرعی اور442 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ742یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ22لاکھ97 ہزار360 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو287روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ2ہزار951ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،88 ہزار465 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار256 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ50لاکھ34ہزار506 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب13کروڑ4 لاکھ 64ہزار 371 روپے ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button