مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس میں شرکت

محبت،رواداری،برداشت،مذہبی ہم آہنگی امن کے اہم ستون ہیں۔ قومی یک جہتی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ محبت،رواداری،برداشت اورمذہبی ہم آہنگی امن کے اہم ستون ہیں۔محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ہمارا ہراول دستہ ہیں۔شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ قومی یک جہتی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بادشاہی مسجد میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کیلئے مثبت رویہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعصبات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ امن کیلئے بین المسالک میں ہم آہنگی، مساوات اوررواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ شرکاء نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کی خدمات کا اعتراف کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ5 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 410 مجالس جبکہ34عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔عزاداروں کی حفاظت کیلئے3ہزار سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button