بارش کے پانی کے نکاس کے ہنگامی اقدامات کی نگرانی جاری
لاہور میں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا بڑا آپریشن،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں لاہور میں نکاسی آب آپریشن
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش کے پانی کے نکاس کے ہنگامی اقدامات کی نگرانی جاری ہے-لاہور میں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا بڑا آپریشن جاری ہے-وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں لاہور میں نکاسی آب آپریشن جاری ہے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا کے اشتراک سے نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے -افسران اور عملہ مختلف علاقوں میں موجود ہیں -نکاسی آب کے لئے مشینری اور واٹر پمپس استعمال کئے جا رہے ہیں -بارش کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے رکاوٹیں ہٹانے اور صفائی کا کام بھی جاری ہے-غیر معمولی بارشوں میں عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور واسا کو اشتراک عمل سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی -پنجاب کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے-