
لاہور شاہدرہ میں شوہر کے قتل میں ملوث بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار
شفیق آباد کے نوجوان شہزاد کا اندھے قتل ٹریس،دوست ملوث نکلا اسلامپور نے08سالہ بچے کو قتل کرنیوالا ملزم اور شاہدرہ ٹاؤن جشن حضرت علی پر کیک کاٹنے کی تقریب میں 2بچوں کو قتل جبکہ3 کو زخمی کرنیوالے ملزمان بھی گرفتار
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانچارج انویسٹی گیشنز سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے بتایا کہ شاہدرہ میں ہونے والے شہری ذیشان کے اندھے قتل کی سنگین واردات ملوث اس کی بیوی مریم کو اس کے3 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا ہے۔ مقتول ذیشان کو اس کی بیوی مریم نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کروایا، ملزم شان نے اپنے ساتھیوں ابرار اور ریحان کے ساتھ مل کر ذیشان کو راستے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد میں شہزاد کے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کاشف عرف کنگ اور مقتول شہزاد نشے کے عادی تھے اور اسی وجہ سے ان دونوں میں لڑائی ہوئی۔ ملزم نے لڑائی کا بدلہ لینے کے لیے آٹو رکشہ میں گیس بھروانے کے لیے کھڑے شہزاد کو گلے پر تیز دار آلہ مارکر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے جشن حضرت علی پر کیک کاٹنے کی تقریب میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران2بچوں کو قتل جبکہ3کو زخمی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کی فائرنگ سے 6سالہ منتظر مہندی اور10سالہ مجتبی جانبحق جبکہ رضا، سعید اور ضیغم زخمی ہو گئے تھے۔انویسٹی گیشن اسلام پور نے08سالہ احمد کو قتل کرنیوالے ملزم ذیشان کو گرفتار کیا۔ ملزم ذیشان نے مقتول بچے کے والد سے ان کے گھر میں بیٹھک کرایہ پر لے رکھی تھی۔ ملزم بعض وجوہات کی رنجش پر بچے کو ورغلا پھسلا کر ساتھ لے گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ انویسٹی گیشن اسلامپور نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان وقار اور حیدر سے لوٹے ہوئے 25لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔