کاروبار

پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا عام ادمی مشکلات کا شکار ہو گیا۔

جب کہ گیس 24 گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے اتی ہے اور اس منہگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہر اور گردونواح میں منہگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے

نگران حکومت جاتے جاتے عوام کو چونا لگا گئی پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا جس سے عام ادمی کا دو وقت کا چولہاجلانا بھی محال ہو گیا اور قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماہانہ بلوں میں بھی 100 گنا سے زائد اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عام شہری بھی مشکلات کا شکار ہو کر رہ کیا ہے جب کہ گیس 24 گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے اتی ہے اور اس منہگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہر اور گردونواح میں منہگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ،پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مہنگائی کے ستائے عوام سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ مہنگائی کے باعث دکانوں پر رش بھی کم ہے سبزی دالیں گوشت سمیت دیگر اشیاء کی من مرضی کی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں اور خود ساختہ منہگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اس خود ساختہ منہگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام شہری بھی زندہ رہنے کے لیے خریداری کر سکیں
وسیم طاہر VOGننکانہ صاحب۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button