پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چونیاں میں چھاپہ‘2ہزار لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مقدمہ درج
یونٹ پر پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ گاڑی نمبر LWC 9830 میں سپلائی کیلئے لاہور بھیجا جارہا تھا
پاکستان قصور(نمائندہ وائس آف جرمنی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایت پر بڑی کارروائی‘ٖفوڈ سیفٹی ٹیم کا چونیاں میں چھاپہ‘2ہزار لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چونیاں میں واقعہ علی حسین ملک یونٹ پر چھاپہ ماکر 2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔یونٹ پر پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ گاڑی نمبر LWC 9830 میں سپلائی کیلئے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ فوڈسیفٹی ٹیم نے دودھ بردار گاڑی، 288 لیٹر کوکنگ آئل، 1000 کلو خشک دودھ اور دودھ بنانے والی مشینری کو ضبط کر لیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی راؤ عبیدالرحمن کا کہنا ہے جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔