پی ٹی آئی سے دشمنی سمجھ آتی ہے وطن سے کیا دشمنی ہے آرٹیکل 6 کو یہ ابھی تک سمجھنے سے قاصر ہیں آئین کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے۔ انصاف لائرز فورم معظم بٹ،عمر ڈار نیاز احمد نیازی
سپریم کورٹ نےفیصلےمیں لکھا ہے کہ آئین سے روگردانی کی گئی چور خاندان پچھلے کئی سالوں سے اس ملک پر مسلط ہیں ان کے مہنگے جوتے ان کے کوٹ خریدنے کے لیے آپ کی جیب سے پیسے جائیں گے امریکی صدر جوبائیڈن کے آرڈر پر جنرل باجوہ اور یہ سب اکٹھے ہوگئے
پاکستان اسلام آباد(نمائندہ وائس آف جرمنی محمد زاہد خان): پی ٹی آئی سے دشمنی سمجھ آتی ہے وطن سے کیا دشمنی ہے آرٹیکل 6 کو یہ ابھی تک سمجھنے سے قاصر ہیں آئین کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم اور سیاسی راہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے،جب تک ججز نے خط نہیں لکھا کوئی یقین نہیں کرنے کو تیار تھا سپریم کورٹ نےفیصلےمیں لکھا ہے کہ آئین سے روگردانی کی گئی چور خاندان پچھلے کئی سالوں سے اس ملک پر مسلط ہیں ان کے مہنگے جوتے ان کے کوٹ خریدنے کے لیے آپ کی جیب سے پیسے جائیں گے امریکی صدر جوبائیڈن کے آرڈر پر جنرل باجوہ اور یہ سب اکٹھے ہوگئے پی ٹی آئی سے دشمنی سمجھ آتی ہے وطن سے کیا دشمنی ہے؟ یہ آرٹیکل 6 کو ابھی تک سمجھنے سے ہی قاصر ہیں انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل معظم بٹ، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، عمر ڈار نیاز احمد نیازی رہنماء پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم رول آف لاء کیلئے کام کر رہے ہیں،حکمران آرٹیکل 6 کی بنیاد کو نہیں سمجھ رہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پریشان ہو کر یہ بات نہیں سمجھ رہے آئین کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے، آئین سے غداری تو آپ لوگوں نےکی، 90 روز میں انتخابات نہیں کرائے گے، سپریم کورٹ نےفیصلے میں لکھا ہے کہ آئین سے روگردانی کی گئی ،انہوں نے ہم سے ہمارا نشان چھینا اس کے باوجود ہم اسمبلی پہنچے انہوں نے خواتین کی نشستوں کو چھینا ہم سرخرو ہوئے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوا اور خواتین کی نشستیں ہمیں ملیں یہ آرٹیکل 6 کو ابھی تک سمجھنے سے قاصر ہیں, 1973 کا آئین 1956 اور 1962 کی طرح کسی فرد واحد نے پاکستان کو نہیں دیا بلکہ یہ آئین عوام نے بنایا ہے، آپ لوگوں نے حقیقی طور پر آئین سے غداری کی اور آئین اور قانون کو دھوکہ دیا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ہم آئین اور قانون کی جنگ لڑیں گے اور ہماری یہ جدوجہد بانی چئیرمین کی رہائی تک جاری رہے گی سپریم کورٹ کے ججز کو سلوٹ پیش کرتے ہیں ہمیں خان صاحب نے تھیم دی انصاف کو انصاف دو ،جب تک ججز نے خط نہیں لکھا کوئی یقین نہیں کرنے کو تیار تھا عثمان ڈار فیملی کے ساتھ کیا ہوا سب نے دیکھا ان کی ماں نے بیٹوں کی قربانی دی عمران خان کی نہیں چور خاندان پچھلے کئی سالوں سے اس ملک پر مسلط ہیں ان کے مہنگے جوتے ان کے کوٹ خریدنے کے لیے آپ کی جیب سے پیسے جائیں گے جب اس شیطان مردود کاجنازہ ہوگا کوئی پڑھنے تک نہیں آئے گا جوبائیڈن کے آرڈر پر جنرل باجوہ اور یہ سب اکٹھے ہوگئے، پی ٹی آئی سے دشمنی سمجھ آتی ہے وطن سے کیا دشمنی ہے؟