مشرق وسطیٰ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران25ملزمان کو گرفتار کیا گیا

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22 کمرشل،16زرعی اور485 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ40 ہزار 833 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ40لاکھ56 ہزار85 روپے ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 523ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے168 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ25کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22 کمرشل،16زرعی اور485 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ40 ہزار 833 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ40لاکھ56 ہزار85 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو291روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ4ہزار408ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،89 ہزار104 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار326 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ62لاکھ43 ہزار 999 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب17کروڑ38 لاکھ82ہزار46 روپے ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button