انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین

یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے :سارہ رشید

حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا سارہ رشید نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں کہا یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق کی سربلندی اور دین محمدیؐ کی بقا کے لئے میدان کربلا میں پیش کیں۔انھوں نے کہا ماہِ محرم اسلامی سال کا آغاز ہے ،جو ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں کی تلافی کر کے آئندہ زندگی میں انکا ازالہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button