مشرق وسطیٰ

تربیت کے ذریعے ملازمت کے منصوبے کے تحت الیکٹریشن، ویلڈنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ٹول کٹ کی فراہمی

پاکستانیوں کے لیے تربیت کے ذریعے ملازمت کے منصوبے کے تحت 60شرکاء کو الیکٹریشن، ویلڈنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ٹول کٹس فراہم کی گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌آئی بی ایف انٹرنیشنل کنسلٹنگ کے تعاون سے بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے تربیت کے ذریعے ملازمت کے منصوبے کے تحت 60شرکاء کو الیکٹریشن، ویلڈنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ٹول کٹس فراہم کی گئی۔ پاکستان میں اس منصوبے کا نفاذ آئی کنسلٹ کررہا ہے جس کے لیے فنڈز چیریٹی کے ادارے بی ایم زیڈ نے فراہم کیے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی پروگرام مائیگریشن ڈویلمنٹ کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر منصور زیب خان تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو اپنا کاروبار شروع کرانے کے ذریعے ان کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے۔
آئی کنسلٹ کے ڈاکٹر۔۔۔کلیم سندھو نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی معاشی بحالی کے لیے یہ منصوبہ اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خواتین بھی معاشی طور پر خود مختار ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو مختلف شعبہ جات میں ضروری تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکیں۔
منصوبے کے ٹیم لیڈر صدف عابدنے شرکاء کو منصوبے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button