مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا شہر کے مختلف لائسنس سینٹرز کے وزٹ

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی ہمراہ موجود، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے لبرٹی سینٹر، گریٹر اقبال پارک، مناواں کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے مختلف سینٹرز، ورک لوڈ بارے بریفنگ دی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ٹیسٹ کے مراحل کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے استفسار کیا...

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے شہر کے مختلف لائسنس سینٹرز کے وزٹ کئے، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی ہمراہ موجود تھے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے لبرٹی سینٹر، گریٹر اقبال پارک، مناواں کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے مختلف سینٹرز، ورک لوڈ بارے بریفنگ دی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ٹیسٹ کے مراحل کا جائزہ لیا،ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے استفسار کیا، بہترین سروسز پر شہریوں کا ڈی آئی جی ٹریفک اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والا کوئی بھی شہری بغیر ٹیسٹ واپس نہ جائے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آسانی کےلئے ٹائم شیڈولنگ لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، شہری اپنی مرضی سے ٹائم اپائنٹمنٹ لے کر لائسنس کےلئے تشریف لاسکتے ہیں، مرزا فاران بیگ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر خصوصاً لاہور کی ٹریفک پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button