مشرق وسطیٰ

تھانہ نشترکالونی لاہور میں نشہ میں دھت ملزمان کا معروف بزنس مین عامرشاہ گیلانی کی فیملی پر حملہ۔

اسلحہ کے زور پر زدوکوب کیا ، ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی لوٹ لئے، پولیس پہنچنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی ۔

لاہور پاکستان (منصور بخاری وائس آف جرمنی) تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں نشہ میں دھت ملزمان نے لاہور کی معروف کاروباری شخصیت عامرشاہ گیلانی کے بھائی اور بچوں پر حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر زدوکوب کرتے رہے بعد ازاں پولیس کے پہنچنے پر طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر گاڑی چھوڑ کے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ نشتر کالونی پولیس کی جانب سے چارنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف کاروباری شخصیت عامر شاہ گیلانی کے بھائی کاشف گیلانی اپنےبھتیجہ اور بھتیجی سمیت فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑی پر جارہے تھے کہ اس دوران رنگ روڈ پر کماہاں انٹرچینج پر ویگو ڈالا نمبری ایل ای ایف 3486 جس میں شراب کے نشے میں دھت چار کس ملزمان سوار تھے انہوں نے معمولی بات پر عامرشاہ گیلانی کی فیملی پر حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر چالیس منٹ تک زدوکوب کرتے رہے جس پر ایمرجنسی پر کال کرنے تھانہ نشتر کالونی کی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان اس دوران عامرشاہ گیلانی کے بھائی کاشف گیلانی اور فیملی سے 75000روپے نقدی اورطلائی چینز اور بریسلٹ چھین کر فرار ہوگئے جس پر تھانہ نشتر کالونی نے ڈالے میں موجود تین ملزمان اور ایک ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گاڑی قبضہ میں لے لی ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button