گھروں کی تعمیر کے لیے الاٹیز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،ڈویلپمنٹ چارجز کی ریکوری یقنی بنائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت
صوبائی دارالحکومت میں پہلے ایجوکیشن سٹی اور ہیلتھ سٹی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا،کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی عثمان نذر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے تین سو کنال پر محیط ایجوکیشن سٹی اور دو سو کنال پر محیط ہیلتھ سٹی کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں پہلے ایجوکیشن سٹی اور ہیلتھ سٹی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے مزید تین بلاکس کا جلد پوزیشن دینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے "بی، ڈی اور ای” بلاک کے ایک ہزار سے زائد پلاٹوں کا آئندہ دو ہفتوں میں پوزیشن دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ جن بلاکس میں پلاٹوں کے قبضے دیئے جا چکے ہیں وہاں گھروں کی تعمیر کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈز اور اقبال سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایسے الاٹیز جنہوں نے ابھی تک ڈویلپمنٹ چارجز ادا نہیں کیے، ان سے ریکوری یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔