اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) عملے نے ژوب کی دھناسر شاہراہ(این-50) کو مرمت کرنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں ژوب دھناسر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بحال ہو جائے گی،ژوب کی دھناسر شاہراہ کا کچھ حصہ گزشتہ شب شدید طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کے لئے معطل ہوا تھا۔ ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این ایچ اے عملہ اور مشینری سڑک بحال کرنے کے لئے فعال و مستعد ہے، بھاری ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈی جی خان کی طرف سے راستہ دیا گیا ہے۔ این ایچ اے عوامی سہولت کے پیش نظر شاہراہوں کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے اصولی منظوری دیدی
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close