مشرق وسطیٰ

پاکستان لاہور میں یوم شہادت حضرت علی 21 رمضان المبارک کے موقعہ پر ضریح جلوس کے سلسلہ میں اکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے روٹ کا دورہ کیا

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو مبارک حویلی میں مرکزی جلوس یوم شہادت علی کے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور پولیس افسران نے بریفنگ دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌یوم شہادت حضرت علی 21 رمضان المبارک کے موقعہ پر ضریح جلوس کاکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے روٹ کا دورہ کیاڈی سی لاہور رافعیہ حیدر بھی ہمراہ تھیں.کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو مبارک حویلی میں مرکزی جلوس یوم شہادت علی کے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور پولیس افسران نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے سکیورٹی اورمیونسپل انتظامات کا جائزہ لیا اورہدایات بھی جاری کیں اور تمام متعلقا اداروں کو روٹ پر موجود رہنے کی ہدایت کی.کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے مبارک حویلی تا کربلا گامے شاہ 5کلومیٹر روٹ پر لٹکتی تاروں وتجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کو کہا.پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کیساتھ ساتھ اضافی کیمرے بھی نصب کیے جائیں .مرکزی جلوس کے روٹ کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی حاصل ہوگا۔اضافی جنرٹر بھی دستیاب ہونگے. مرکزی جلوس میں چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض ادا کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button