اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب لڑنے سے دست برداری کا اعلان کر دیا

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری پارٹی لیڈرشپ کی جانب سے ان پر اعتماد کے فقدان کے باعث سامنے آئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور صدارت کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین عہد قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری پارٹی لیڈرشپ کی جانب سے ان پر اعتماد کے فقدان کے باعث سامنے آئی۔
صدر جو بائیڈن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ وہ جنوری 2025 میں ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے تک بطور صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
بائیڈن نے مزید لکھا کہ رواں ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
بائیڈن نے لکھا کہ ’بطور صدر آپ کی خدمت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ گوکہ دوبارہ الیکشن لڑنے کا میرا ارادہ ہے لیکن یہ لیکن میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں یہ ہے کہ میں بطور امیدوار دستبردار ہو جاؤں اور اپنے بقیہ مدت میں بطور صدر اپنی ذمہ داری ادا کرنے پر اپنی تمام توجہ مبذول کروں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button