اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

امارات : احتجاجی مظاہرہ کرنے پر 3 بنگلہ دیشیوں کو عمرقید کی سزا

اخبار 24 نے اماراتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز امارات میں مقیم بنگلہ دیشیوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو اکھٹا کیا۔

متحدہ عرب امارت میں بنگہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پراماراتی عدالت نے 57 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
اخبار 24 نے اماراتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز امارات میں مقیم بنگلہ دیشیوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو اکھٹا کیا۔
مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی اماراتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔ پولیس نے مظاہرے کے سرکردہ 57 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف لوگوں کو اکھٹا کرنے اور احتجاج کرنے کی کال دینے کا جرم عائد کرتے ہوئے ان کا مقدمہ فوری سماعت کی عدالت کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ان 3 مرکزی ملزمان کو جن پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کی قیادت کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکھٹا کرنے الزام ثابت ہونے پر عمرقید جبکہ 53 افراد کو دس برس اور ایک بنگلہ دیشی کو غیرقانونی طورپر امارات میں مقیم تھا کو 11 برس قید کا حکم سنا دیا۔
عدالتی احکامات میں مزید کہا گیا تھا کہ قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو ملک بدر کرکے ان کے پاس برآمد ہونے والے آلات بھی بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔
واضح رہے گزشتہ جمعے کو امارات احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل نے فوری عدالتی کارروائی کا حکم صادر کیا تھا۔
مقدمے کی فوری سماعت اور تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے 30 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ وہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف جلد کارروائی مکمل کرکے مقدمہ عدالت کے حوالے کریں ۔
عدالت نے تمام شواہد اور اقبالی بیانوں کی روشنی میں اماراتی قانون کی صریح خلاف ورزی پر احکامات صادر کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button