مشرق وسطیٰ

پاکستان: کی پرفارمنس انڈیکس کے قیام سے افسران میں احساس ذمہ داری کا اضافہ ہوا، گڈگورننس یقینی بنانے کیلئے ڈیفم کردار نہایت اہم ہے: مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن بابر علاؤالدین کی ملاقات،گورننس، شفافیت کیلئے تجاویز اور سفارشات پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کو عہدہ سنبھالنے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں انتظامی سطح پر گورننس، شفافیت کے لئے تجاویز اور سفارشات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی فیصلوں اور پالیسی سازی میں عوامی رائے کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگوہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پبلک سروس سے متعلقہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانے،انتظامیہ اور پولیس کے لئے جدید ترین ٹریننگ میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کی پرفارمنس انڈیکس کے قیام سے افسران میں احساس ذمہ داری کا اضافہ ہوا ہے۔ کی پرفارمنس انڈیکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے ڈیفم کردار نہایت اہم ہے۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button