کھیل

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان امارات کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا کے شہر دبمولا کے رنگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے نویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سری لنکا کے شہر دبمولا کے رنگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز سکور کیے۔
پہلی اننگز کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے تھیرتھا ستیش 40 سکور کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں اور پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرہ ساندھو، طوبیٰ حسن نے 2، 2 جبکہ عروب شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 104 رنز کے ہدف کو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کر کے 10 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنرز گل فیروزہ 55 بالز پر 62 جبکہ منیبہ علی 30 بالز پر 37 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
واضح رہے پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انڈین ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور دوسرے میچ میں نیپال کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو گروپ میں انڈیا 4 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، نیپال 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ متحدہ عرب امارات صفر پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button