اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کی تشویش

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا،’’ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں کا احترام پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق کیا جائے۔

امریکہ نیو یارک(نمائندہ وائس آف جرمنی(سید مدصر احمد)): امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میھتیو ملر نے کہا،’’ہمیں پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں پر ہمیشہ تشویش ہوتی ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھ کر میں ذاتی طور پر پریشان رہتا ہوں۔ “محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا،’’ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں کا احترام پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق کیا جائے۔محکمہ خارجہ میں معمول کی کی بریفنگ میں ترجمان میتھیو ملر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ہم نے پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریاں دیکھی ہیں۔ حال ہی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے ترجمان کو گرفتار کر لیا۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے.ایک روز قبل اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دفتر سے کمپیوٹرز سمیت دیگر ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر اس کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہل کار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لیا۔ادھرایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمن نےامید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے۔ منگل کو ہی امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button