جنرل

بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے مسا ئل فو ری حل کئے جا ئیں۔ وفاقی محتسب

سال رواں کے دوران70 ہزار سے زائد سمند ر پا ر پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کئے گئے، نا درا پا کستا نیوں کی سہو لت کے لئے بحر ین اور بغداد میں اپنے دفا تر قا ئم کر ے۔ اعجاز احمد قر یشی

پاکستان اسلام آ باد(نمائندہ وائس آف جرمنی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں سے متعلق تمام سر کا ری اداروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ان کے مسا ئل حل کر نے کے لئے کو ئی دقیقہ فرو گزا شت نہ کر یں۔ انہوں نے نا درا کو بحر ین اور بغداد میں اپنے دفا تر قا ئم کرنے اور ائر پو رٹ سیکو رٹی فو رس کو ”یکجا سہو لتی مرا کز“ پر ڈیو ٹی دینے والے OPF کے اہلکا روں کو پا س جا ری کر نے کی ہدا یت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستا نی ملکی معیشت کے لئے ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی وجہ سے پا کستان کو کثیر تعداد میں زر مبا دلہ حاصل ہوتا ہے۔وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں سے متعلق سر کا ری اداروں کے ایک مشتر کہ اجلا س کی رپورٹ کے بعد دیں۔ وفاقی محتسب کے سیکر ٹر ی افضل لطیف کی سر برا ہی میں منعقدہ اجلا س میں دفتر خا رجہ، او پی ایف، نا درا، سی اے اے، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف، آ ئی بی اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک پا کستا نیوں کے حل طلب مسا ئل اور دفتر ی نظا م کار کو بہتر بنانے کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدا یات دی گئیں۔اجلا س میں وفاقی محتسب کے سمند ر پا ر پاکستانیوں کے شکا یات کمشنر نے مسا ئل کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی اور بتا یا کہ رواں سال کے دوران اب تک70 ہزار سے زائد بیرون ملک مقیم پا کستا نی اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے اپنے دفتر میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے مسا ئل کے جلد از جلد حل کے لئے الگ سے ایک شکا یات کمشنر آ فس قا ئم کر رکھا ہے جہاں کو ئی بھی سمند ر پا ر پا کستا نی وفاقی محکموں کی طر ف سے اس کے ساتھ ہو نے والی نا انصا فی یازیادتی کے خلا ف برا ہ راست شکا یات درج کروا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button