انٹرٹینمینٹ

الحمراء 77واں یوم آزادی قومی و ملی جذبے اور جوش و خروش سے منائے گا۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہاپنی اقدار کا تحفظ،الگ تشخص و شناخت کے لئے ثقافتی ترقی کے اقدام کررہے ہیں۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء 77واں یوم آزادی قومی و ملی جذبے اور جوش و خروش سے منائے گا۔الحمراء میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں تحریک آزادی کے بے لوث کرداروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قیام پاکستان کے لئے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا جائیگا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہاپنی اقدار کا تحفظ،الگ تشخص و شناخت کے لئے ثقافتی ترقی کے اقدام کررہے ہیں۔سربراہ الحمراء سارہ رشید نے کہا کہ اپنے قائدین کے دیے ہوئے اصولوں سے نوجوان نسل کو روشناس کروایا جائے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و شاعر مشرق علامہ اقبال و دیگر رہنما ؤں کے پیغام کو اُجاگر کیا جائیگا۔پنجاب سمیت ملک بھر کے ثقافتی حسن کا فروغ سرسبز ہلالی پرچم کی ترقی و عظمت کا مظہر ہے۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد،ڈائریکٹر جنرل پلا ک بینش فاطمہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button