مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کے لئے متحرک

سنگین وارداتوں میں ملوث2110گینگز،4839ممبران گرفتار,گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01ارب58کروڑ 59لاکھ سے زائد کی ریکوری

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال سنگین وارداتوں میں ملوث2110گینگز اور ان کے4839ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01ارب58کروڑ 59لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 52کاریں،4954موٹر سائیکلز،133دیگر وہیکلز، 4255موبائل فونز،71لیپ ٹاپ اور151تولے سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس ڈاکوؤں، چوروں،بدمعاشوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف مسلسل برسرپیکار ہے۔انہوں نے سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکرقرار واقعی سزائیں دلوانے کی ہدایت دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس شہرکو قانون شکن عناصر کے شر سے محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس قانون کی بالادستی کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button