مشرق وسطیٰ

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا انعقاد

سپیشل پروٹیکشن یونٹ، انویسٹی گیشن، ٹریفک، ٹریننگ اورویلفیئر سمیت مختلف شعبوں کے پالیسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

پاکستان لاہور(نمائندہوائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف فیلڈ فارمیشنز سے متعلقہ انتظامی اور پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے، دوران اجلاس سپیشل پروٹیکشن یونٹ، انوسٹی گیشن، ٹریفک، ٹریننگ، ویلفیئر، سمیت مختلف شعبوں کے پالیسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سینئر افسران نے زیر بحث انتظامی و پالیسی امور بارے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، اجلاس میں زیر تکمیل ترقیاتی پراجیکٹس، قانون سازی، فورس کی ویلفیئر پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ زیر بحث امور بارے پیش کردہ تجاویز کو حتمی شکل دے کر آئندہ اجلاس میں فیصلہ سازی کیلئے پیش کیا جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ سپروائزری افسران تمام زیر تکمیل پراجیکٹس کو ذاتی نگرانی میں مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کروائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس،کمانڈنٹ پی سی عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی سمیت تمام شعبوں کے سربراہان، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button