اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا ، ترجمان پی ڈی ایم اے

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے ،پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌:پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا ، موسمی صورتحال بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 سے 31 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، لاہور ، فیصل آباد ، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے ،پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران ابھی تک دریائوں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے،
عوام سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں،بجلی کے کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچائوکیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button