جنرل

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کسٹمر سرو زسنٹرز میں دی جانیوالی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی پر غور

صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیسکو کسٹمرز سروسز میں دی جانیوالی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، متعلقہ حکام اس حوالے سے بھرپور اقدمات کریں،خاص طور پر کسٹمرسروسز سنٹرز میں آنیوالے صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
جلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرپی آئی یو اعجاز بھٹی اورچیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button