جنرل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیااور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور انکے والدین سے ملاقات۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا علاج معالجہ کے لئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر، پنجاب پولیس سپیشل بچوں کے علاج معالجے پرڈیڑھ برس میں 17 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے، آئی جی پنجاب

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متاثرہ بچوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انکے والدین سے علاج معالجے کی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں بارے استفسار کیا، آئی جی پنجاب نے متاثرہ بچوں کے والدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے علاج معالجے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس سپیشل بچوں کے علاج معالجے کی مد میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے جن میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 سے زائد بچوں پر علاج معالجے کی مد میں 03 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے علاج معالجہ کے لئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس نے بلڈ ٹرانسفیوژن کے لئے سندس، فاطمید، النور فاونڈیشن سمیت مختلف اداروں، ہسپتالوں سے معاہدے کئے جہاں پولیس ملازمین کے بچوں کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا جدید ترین طریقہ علاج اور ریسرچ کے مطابق ٹریٹمنٹ کروایا جائے گا، اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے محکمہ پولیس بچوں کے والدین کے تعاون سے کامیابی سے نبرد آزما ہوں گے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ مختلف عارضوں کا شکار 2700 سپیشل بچوں کو رجسٹر کرکے ان کا علاج معالجہ کروایا جا رہا ہے، مختلف نوعیت کی بیماریوں کا شکار بچوں کا ہر ممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہاہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کے لئے بھرپور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے اور کامیاب شہری بنانے کے لئے مکمل سپورٹ جاری رہے گی، تقریب میں ایڈیشنل ائی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر شائستہ ندیم اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر رضوان احمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button