پنجاب ترقی اورخدمت میں لیڈ کررہا ہے،انشاء اللہ خدمت اورترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف
سیف سٹی میں 204 بیڈکا دومنزلہ وویمن ہوسٹل بنایا جائے گا۔وویمن ہوسٹل میں گیم ایریا، ڈے کیر، لائبریری ہال اور دیگر بنائے جائیں گے
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے ویژن،”میرا پنجاب۔۔۔ محفوظ سے محفوظ تر” کے تحت8بڑے اقدام کا آغاز کردیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر کا افتتاح کردیا۔28 نئے فیچر سے مزین ایمرجنسی ون فائیو اپ گریڈڈ سنٹر کا بھی آغازکردیا۔ون فائیو کا وٹس ایپ نمبر 03370000015 بھی متعارف کرادیا۔پینک بٹن سیفٹی زون کا آغازکردیا اور پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لئے صرف پینک بٹن کے کیمرے کے قریب آنا ہوگا۔ سکول آف پولیس ٹیکنالوجیز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اورالبیرونی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انوویشن کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیف سٹی اتھارٹی آڈیٹوریم کا افتتاح اورسیف سٹی کی جدید ویڈیو وال کا آغاز کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرلز پولیس کیمیونیکشن آفیسر کے ساتھ ملکر سیف سٹی وویمن ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی وویمن ہوسٹل کی تکمیل کیلئے جنوری 25 کی ڈیڈ لائن مقررکی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین دن سے گھر سے دور سپیشل بچے کو ریسکیو کرنے والی کیمیو نیکشن آفیسر کو دوران خطاب پاس بلا لیااورانٹرن شپ کے لئے موجود طلبا اور طالبات سے بھی فیڈ بیک لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب 15 سینٹر کی نئے ایمرجنسی -15 ڈیمو مرکز کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سثی میں قائم ٹریفک سینٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک مانیٹرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی احسن یونس نے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمونٹی افسروں سی بات چیت کی۔ اپنی بیٹیوں پر فخر ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمونیکیشن آفیسر سے بات چیت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ون فائیو ایمرجنسی میں نئے 28 فیچر متعارف کرائے گئے۔
ون فائیو پراردو، انگلش اور علاقائی زبانوں میں گفتگو کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ روبو کال کے ذریعے کالر سے فیڈ بیک لیا جاسکے گا۔کالر کی مدد پر متعین پولیس وین کی لوکیشن رسپانس ٹائم اور فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیف سٹی میں 204 بیڈکا دومنزلہ وویمن ہوسٹل بنایا جائے گا۔وویمن ہوسٹل میں گیم ایریا، ڈے کیر، لائبریری ہال اور دیگر بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیف سٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی نے میری توقعات سے بڑھ کر کام کیا ہے۔میں ماں ہوں میری دو بیٹیاں ہیں،ماں باپ کیلئے بچیوں کو دوسرے شہر میں بھیجنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے،خصوصاً جب رہائش کا اچھا بندوبست نہ ہو۔سیف سٹی کے پہلے دورے پر بچیوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ہاسٹل نہ ہونے کا بتایا،الحمدللہ ان کا بہترین ہاسٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔سیف سٹی میں ورکنگ ویمن کاہاسٹل تیزی سے بنتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔خواتین کیلئے سیف سٹی ہاسٹل کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مارچ2025تھی لیکن انشاء اللہ جنوری 2025تک مکمل ہوجائے گا۔ خواتین کیلئے سیف سٹی ہاسٹل میں بچیاں تحفظ میں رہیں گی اوروالدین بھی مطمئن رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیف سٹی میں آئے روز بہتری آرہی ہے،روزنئے فیچرزمتعارف کیے جارہے ہیں، عوام کو سیفٹی مل رہی ہے اورحکومت پر اعتماد بھی بحال ہورہاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیف سٹی میں کام کرنے والے سب بچے بچیوں کو شاباش دیتی ہوں،سیف سٹی کی پرفارمنس اورکامیابی میں ان بیٹے اوربیٹیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔جب بھی سیف سٹی کا دورہ کرتی ہوں تو خوشی سے واپس لوٹتی ہوں۔سیف سٹی محمد نوازشریف،شہبازشریف اورپی ایم ایل این کا برین چائلڈ ہے۔شہبازشریف صاحب نے سیف سٹی لانچ کیا،شہبازشریف صاحب سے کہنا چاہتی ہوں کہ ان کی بیٹی سیف سٹی کو پورے پنجاب میں پھیلائے گی۔آئندہ چند ماہ میں 18مزیدشہروں میں سیف سٹی فنکشنل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو کہتی ہوں کہ ا یمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کرے اوراپنی شکایات درج کرائیں،ہم رسپانڈکریں گے۔سیف سٹی کا رسپانڈ ٹائم بہت امپورہوچکا ہے۔سیف سٹی نے سرائیکی،پوٹھوہاری اورانگلش میں سروس فراہم کرناشروع کردی ہے،جو کہ بہت احسن اقدام ہے۔سیف سٹی نے کال بیک کی سہولت بھی شروع کردی ہے،مشکل کے شکار لوگوں کو 18ہزار بیک کالز کرچکے ہیں۔پنجاب ترقی اورخدمت میں لیڈ کررہا ہے،انشاء اللہ خدمت اورترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔15کی کال پر رسپانڈ کرنیوالی 1500گاڑیاں سیف سٹی کے سسٹم کیساتھ منسلک ہیں،ڈولفن کے200آپریٹر بھی منسلک ہیں۔خوشی ہے کہ سیف سٹی نے واٹس ایپ نمبربھی لانچ کردیا ہے،03370000015 پرواٹس ایپ کال کرسکتے ہیں۔الحمد للہ دنیا،پاکستان اورپنجاب کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کامیابی سے کام کررہا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں 55ہزار کالزآچکی ہیں،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بہت کامیابیاں ہیں۔آج سیف سٹی نے ورچوئل سسٹم فار چلڈرن لانچ کردیا ہے۔ ورچوئل سسٹم فار چلڈرن میں بچوں سے متعلق تشدد،اغواء اورگمشدگی کے حوالے سے شکایات درج ہوں گی اورفوری طورپرسسٹم رسپانڈ کرے گا۔ والدین کو کہتی ہوں کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں 15پر کال کریں،خواتین ورچوئل پولیس سٹیشن پر کام کریں۔خواتین کیلئے پینک بٹن لانچ کیا ہے جو کہ ایک سیفٹی زون ہے،کسی کو بھی مدد کی ضرورت ہے وہ پینک بٹن دبائے، کیمرہ آپ کو دیکھ رہا ہوگا اور پولیس جلد ازجلد آپ کی مدد کو پہنچیں گی۔لاہور میں 200سپاٹس پر فری وائی فائی دے رہے ہیں،دیگر شہروں سے بچوں کی ریکوسٹیں آرہی ہیں،جہاں جہاں سیف سٹی فنکشنل ہوتاجائے گا،وہاں فری وائی فائی ملتا جائے گا۔ سیف سٹی میں کام کرنے والے تمام بچے بچیاں عوام کی خدمت کررہے ہیں،مجھے آپ پر فخر ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، معاون خصوصی ذیشان ملک،سی سی پی او بلال کمیانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔