مشرق وسطیٰ

پاکستان: جناح اسپتال جینیٹوریل کمپنی ڈائیریکٹر کرن انجم کی پریس کانفرنس

ڈاکٹرشبیر چوہدری ایک ڈاکٹر ہیں اور دو نجی سوسائٹئز میں دو کنال کا گھر بنوا رہے ہیں. لہذا ڈاکٹر شبیر چوھدری کو گریوئنس کمیٹی سے نکالا جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌جناح اسپتال جینیٹوریل کمپنی کی ڈائیریکٹر کرن انجم نے جناح اسپتال کے ڈاکٹر شبیر چوھدری پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شبیر چوھدری مافیا کے سرغنہ ہیں،. کرن انجم نے کہا کہ شبیر چوہدری مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں حراساں اور بلیک میل کر رہا ہے شبیر چوہدری نے گزشتہ روز مجھے 100 لوگوں سے ہراساں کروایا، اکیلی نہتی خاتون کو غلیظ گالیاں دیں، میرے آفس میں 47 لاکھ کی رقم ہے جو ورکرز کی تنخواہیں ہیں جسکو تالا لگا دیا گیا ہے.
انہوں نے مذید کہا شبیر چوہدری گریوئنس کمیٹی کے ممبر کے طور پر غیر قانونی ٹھیکے داروں کو نوازتا ہے.اسپتال کے غیر قانونی ٹھیکے اور منتھلیاں لیتے ہیں.شبیر چوہدری نے ساہیوال کی ایچ ایس کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دیا یہ کمپنی پیرا رولز کے مطابق نہ تھی اور آوٹ کی گئی.ڈاکٹرشبیر چوہدری ایک ڈاکٹر ہیں اور دو نجی سوسائٹئز میں دو کنال کا گھر بنوا رہے ہیں. لہذا ڈاکٹر شبیر چوھدری کو گریوئنس کمیٹی سے نکالا جائے.
جینیٹوریل کمپنی کی ڈائیریکٹر کرن انجم نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر شبیر چوھدری کے خلاف پولیس تھانے میں درخواست دی تو اس درخواست پر کاروائی نہیں کی بلکہ ڈاکٹر شبیر چوہدری نے الٹا میرے شوہر پر مقدمہ درج کروادیا.
انہو نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب سے التجا کرتی ہوں کہ اس واقع کا نوٹس لیں اور انہوں نے جو خاتون سے حراسسگی کرنے کا قانون بنایا اس کے مطابق اسکا نوٹس لیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button