لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 24گھنٹوں کے دوران 26ملزمان گرفتار
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ59 ہزار 122 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید26ملزمان گرفتار،بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 432ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے147 ملزمان کے خلاف مقدمات درج اور26کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل،7زرعی،1انڈسٹریل اور414 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ37 ہزار 2سو27 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ23لاکھ74 ہزار2سو31 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
کھڈیاں میں ملزم کو13156یونٹس،مصطفی ٹائون میں 3356،قصورمیں 12156 اورشاہدرہ ٹائون میں ملزم کو 3950یونٹس چارج اوران کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو308روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ11ہزار2سو13ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،93 ہزار6سو62 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر35 ہزار3سو19 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ35لاکھ1 ہزار3سو71 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب42کروڑ31 لاکھ71ہزار3سو36 روپے ہے۔