صحت

خواجہ عمران نذیر کی پولیو سے متاثرہ بچے کی عیادت، علاج معالجے کا جائزہ لیا

خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے سے پیار کیا اور علاج معالجے کا جائزہ لیا، بچے کے والدین نے معیاری علاج معالجہ پر وزیراعلیٰ پنجاب، ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

پاکستان راولپنڈی(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی کے مقامی ہسپتال کا دورہ کیا۔
سیکرٹری صحت علی جان خان، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی سمیت دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں ممکنہ طور پر پولیو وائرس سے متاثرہ بچے سیف اللہ کی عیادت کی۔
خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کے والدین سے معلومات حاصل کیں، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے صوبائی وزیر صحت کو متاثرہ بچے کے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزیر صحت نے پولیو وائرس سے متاثر بچے کے ساتھ واک بھی کی۔
خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے سے پیار کیا اور علاج معالجے کا جائزہ لیا، بچے کے والدین نے معیاری علاج معالجہ پر وزیراعلیٰ پنجاب، ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر صحت نے بچے کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button