مشرق وسطیٰ

ضلعی انتظامیہ لاہور کا گراں فروشی کے خلاف گھیرا تنگ ، 16 گرفتاریاں، بھاری جرمانے عائد

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے،گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہے: ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گراں فروشی پر 16 گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ 2596 مقامات کی چیکنگ، 38 مقامات کا اندراج ہوا۔211 خلاف ورزیوں پر 11 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے دھرم پورہ میں پرائس انسپکشن کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے میٹ شاپس، بیکریوں اور گراسری سٹورز میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے گراں فروشی اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر دکانداروں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 5 پھل و سبزیوں کی بولی کے عمل کو مانیٹر کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اڈہ پلاٹ پر 02 میٹ شاپس کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے متعدد تندوروں پر روٹی و نان کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے تین تندور مالکان کو روٹی کی قیمت آویزاں نہ کرنے پر 5،5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی سنگھ پورہ، ہربنس پورہ اور قلندر پورہ بازار میں اچانک پرائس چیکنگ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 05 خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انتظامی افسران سرکاری نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ جو دکاندار بار بار خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہے ہیں، انہیں بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button