اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین
حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دیدی گئی
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا تھاکہ شیخ حسینہ کی نئی دلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
نئی دہلی:شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ کے بھارت میں قیام کا امکان ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا تھاکہ شیخ حسینہ کی نئی دلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
قبل ازیں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں، بھارت شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔