اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی محتسب کے افسران کی جہلم میں کھلی کچہر ی

منگلہ ڈیم کے قر یب غیر قا نونی کرشنگ سے ڈیم کو خطرہ لا حق ہے، وفاقی سر کا ری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں،ٹیم نے بجلی کی لٹکتی ہو ئی تا ریں فو ری طور پر درست کر نے کا حکم دے دیا

پاکستان جہلم(نمائندہ وائس آف جرمنی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور خا لد سیال نے گز شتہ روز جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پا کستان ریلوے، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ صو با ئی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے، پا سپورٹ اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ منگلا ڈیم کے قر یب کر ش ما فیا غیر قانونی طور پر سٹون کر شنگ کر تا ہے جس سے منگلا ڈیم کو خطر ہ ہے۔ وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا نے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔ بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ گیس اور بجلی کے کنکشن کے لئے مقا می اہلکا روں کی طرف سے رشوت کی ڈیما نڈ کے بارے میں بھی متعدد درخواست گزاروں نے غفلت کی شکایات کیں جس پر ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے متعلقہ اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے جہلم میں ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ کھلی کچہر ی میں میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی بھر پور شر کت کی اور اپنی تجا ویز پیش کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button