انٹرٹینمینٹ

الحمراء میں محکمہ اطلاعات وثقافت کی 7روزہ جشن بہاراں کی تقریبات جاری ہیں۔

تقریبا ت کے دوسرے روز مشہور و معروف گلوکار اُستاد حامد علی خان نے پرفارم کیا۔ موسم بہار کی رت میں دمکتے چمکتے چہرے ٗ کلاسیکل موسیقی سے شاداب تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں محکمہ اطلاعات وثقافت کی 7روزہ جشن بہاراں کی تقریبات جاری ہیں۔ تقریبا ت کے دوسرے روز مشہور و معروف گلوکار اُستاد حامد علی خان نے پرفارم کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ موسم بہار کی رت میں دمکتے چمکتے چہرے ٗ کلاسیکل موسیقی سے شاداب تھے،تمام موسموں کا اپنا انداز اور انفرادیت ہے،بہار کے رنگ،خوشبو دوبالالی ہے،جشن بہاراں میں عوام کو بڑے پیمانے پر معیاری تفریح کے موقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔نازیہ جبیں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت ٗ حکومت کے جشن بہاراں کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ حامد علی خان کی گائیکی نے محفل کو چار چاند لگا دیئے،لوگ حامد علی خان کو سن کو جھومتے رہے۔نازیہ جبیں نے کہا کہ محبتوں کی زبان عام کر رہے ہے، معاشرے سے تناؤ کی فضا کو کم کر کے بھائی چارہ کی فضا پروان چڑھا رہے ہیں۔ محفل غزل میں نامور لکھاری صوفیہ بیدار، نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جشن بہاراں کی تقریبا ت پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button