مشرق وسطیٰ

وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے میں ریفارمز کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،وفد کے ممبران نے ایم ایم عالم روڈ کے مجوزہ ری ماڈلنگ کے منصوبے کو سراہا،اجلاس میں ایسوسی ایشن عہدیداران سے منصوبے کی بہتری بارے فیڈبیک لیا گیا

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وفد کو ایم ایم عالم روڈ کے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔وفدکوبتایاگیاکہ ایم ایم عالم روڈ پر سروسز کو انڈر گراؤنڈ، پارکنگ کو کشادہ کیا جائے گا۔پیدل چلنے والے کے لیے سہولیات، سائیکل لین، یونیفارم سانیج، اسفالٹ ورک کیا جائے گا۔وفد کے ممبران نے مجوزہ ری ماڈلنگ کے منصوبے کو سراہا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ مقامی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایم ایم عالم روڈ کو ماڈل ایریا بنا رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے میں ریفارمز کر رہے ہیں۔اجلاس میں ایسوسی ایشن عہدیداران سے منصوبے کی بہتری بارے فیڈبیک لیا گیا۔ایسوسی ایشن ممبران نے کہاکہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ سے شہریوں اور کاروباری افراد کو سہولت ملے گی۔وفد میں صدر ایم ایم عالم ایسوسی ایشن میاں سلیم، عرفان رفیق، وسیم اعجاز، خواجہ شفیق، ڈاکٹر علی مسعود، شاہد لقمان، زوہیب علی و دیگر شامل تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button