کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 693 پوائنٹس بڑھ گیا،78 ہزار 568 پر پہنچ گیا

جمعہ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 693 پوائنٹس بڑھ گیا۔

کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، جمعہ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 693 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی صبح تقریبا 10 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 693 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 568 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 77 ہزار 874 پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 7 اگست کو ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، تاہم یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور کاوبار کے اختتام پر انڈیکس 76 پوائنٹس یا 0.1 فیصد تنزلی کے بعد 77 ہزا ر114 پر آگیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button