اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان:سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ 7 خوارج کو جہنم واصل کرکے انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،

اسلام آباد (نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف برسرپیکار پروفیشنل اور باصلاحیت سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری بہادرسکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پرعزم اور یکسو ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور سکیورٹی فورسز نے اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button