مشرق وسطیٰ

پاکستان:ایل ڈی اے کے زیر اہتمام شہر کی 8 اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن

شاہراہوں کی کمرشلائزیشن سے کاروباری افراد کو سہولت ملے گی، مثبت کمرشل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،شہریوں کا فیڈ بیک

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی ):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز شہر کی 8 اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کے پراسس بارے عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی شنوائی میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور نیسپاک حکام نے شرکت کی۔نیسپاک اور ٹاؤن پلاننگ کے افسران نے سروے، ماحولیاتی تجاویز اور اپنی فائنڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔عوامی شنوائی میں تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور شہریوں نے شرکت کی۔شہریوں نے ان 8 شاہراہوں پر قائم املاک کو کمرشلائزیشن کرنے کے اقدام کو سراہا۔ان شاہراہوں میں خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن، وحدت روڈ، قاضی عیسی روڈ، کیمپس برج روڈ، ٹولنٹن مارکیٹ روڈ،ابوالحسن اصفہانی روڈ، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور ہمدرد جیل روڈ شامل ہیں۔عوامی شنوائی کے شرکاء نے فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا کہ ان شاہراہوں کی کمرشلائزیشن سے کاروباری افراد کو سہولت ملے گی، مثبت کمرشل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اجلاس میں ان شاہراؤں پر ماحول دوست اقدامات، سولرائزیشن، رؤف ٹاپ گارڈننگ، سائیکلنگ لین، پارکنگ قوانین کی عملداری و دیگر تجاویز پیش کی گئی۔شرکاء کو ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز اور نسیپاک کی رپورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ، میٹرو پولیٹن پلاننگ اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button